Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھائی معاف کردو اور اپنی زندگی پر فوکس کرو

شہروز سبزواری سے متعلق بیان پر نتاشا حسین نے معافی مانگ لی
شائع 12 جولائ 2023 08:13pm

ماڈل واداکارہ نتاشا حسین نے شہروز سبزواری سے متعلق دیے گئے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں نتاشا حسین نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کانام لیا اور کہا کہ کیوں کہ میں انہیں اداکار نہیں سمجھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروز اگر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے نہ ہوتے تو شاید ان کو اتنے بڑے پراجیکٹس نہ ملتے لیکن ان کے والد ایک بہترین اداکار ہیں۔

ماڈل کے بیان پر میزبان نے واضح کیا کہ اس سوال سے ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے یہ سوال محض ایک تفریح کیلئے ہے۔

پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی میدان میں آئے ۔

اداکارہ یشمیٰ گل نے شو کے وائرل کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے سوال کیوں پوچھے جاتے ہیں؟ اور پھر یہ کہہ دینا کہ مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی کا مذاق اڑانے میں کیسی تفریح، اس سےقطع نظر کہ ہم کس بیک گراؤنڈ سے ہیں، ہم دن بھر محنت کرکے اپنے کام سے انصاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح کے سوالات کو شو میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے لکھا کہ کیا ہم لوگوں پر بات کرنے اور اپنی انڈسٹری پر تنقید کرنے کے بجائے کوئی بہتر مواد شامل نہیں کرسکتے ؟

بعد ازاں نتاشا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور کہا کہ میں شہروز سبزواری سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگتی ہوں، میں نے کہا تھا لیکن میرا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا میرے بیان کو غلط لیا گیا، شہروز اچھے اداکارہیں۔

نتاشا حسین نے اپنے بیان پر ہونے والی ٹرولنگ پر لکھا کہ بھائی معاف کردو اور اپنی زندگی پر فوکس کرو، کمال ہے کہ بات پکڑنے کا آرٹ لوگوں کی تفریح کا ذریعہ بن چکا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ متعلقہ شخص سے معذرت اور ان لوگوں سے بھی جو اس کیلئے فکر مند ہیں۔

Shahroze Sabzwari

Natasha Hussain