Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ائیر پورٹ کو دو ماہ کیلئے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ بندش کی منظوری دے دی
شائع 12 جولائ 2023 07:44pm

لاہور ایئرپورٹ کو دو ماہ کے لئے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، اور ڈی جی سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ بندش کی منظوری دے دی ہے۔

مون سون میں رن وے اور ائیرپورٹ اطراف میں پرندوں کی بہتات کے بعد انتظامیہ نے لاہور ائیرپورٹ کو دو ماہ کیلئے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ائیر پورٹ بندش کی منظوری دے دی ہے، اور فلائٹ آپریشن کی بندش کے حوالے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق لاہور ائیر پورٹ رن وے صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رکھا جائے گا، اور فیصلے کا اطلاق 15جولائی سے 15ستمبر 2023 تک ہوگا۔

سول ایوی ایشن نے ملکی اور غیر ملکی ائیرلائینز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے اوقات کار میں ردو بدل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

lahore airport

Civil Aviation

monsoon season