Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اداروں کی نیلامی کا نعرہ لگانے والوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، مریم اورنگزیب

انہی لوگوں نے 9 مئی 2023ء کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا، وزیراطلاعات
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 08:17pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنہوں نے قومی اداروں کو نیلام کرنے کا نعرہ لگایا، انہوں نے 2014ء میں پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہی لوگوں نے 9 مئی 2023ء کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا۔

اسلام آباد ریڈیو پاکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، گزشتہ 14 ماہ کے دوران ریڈیو پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا پروگرام شروع کیا، ہم نے اقتدار میں آکر قومی نشریاتی اداروں کی عمارتیں نیلام کرنے کے نعرے نہیں لگائے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کی نیلامی کی باتیں ہوتی تھیں، جنہوں نے قومی اداروں کو نیلام کرنے کا نعرہ لگایا، انہوں نے 2014ء میں پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہی لوگوں نے 9 مئی 2023ء کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج ہم نے ریڈیو پاکستان کا ایک بزنس پلان تیار کیا ہے، 11 علاقائی زبانوں میں نشریات کا آغاز کیا جا چکا ہے، عالمی معیار کے 12 اسٹوڈیوز کا آغاز کیا گیا، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلق نشریات شروع کی گئی ہیں، اور 24 گھنٹے اسپورٹس ٹرانسمیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

pti

Radio Pakistan

maryum aurangzeb

radio pakistan peshawar