Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف عون چوہدری کی چیمبر اپیل دائر

رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی
شائع 12 جولائ 2023 06:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کو نمبر الاٹ کرکے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے عون چوہدری کی درخواست پر اعتراضات عائد

عون چوہدری کا مؤقف ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر لگائے اعترضات غیر ضروری ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ اصول طے کرچکی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر جوابدہ ہے۔

عون چوہدری نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظرمیں نفرت انگیز تقاریرکیں۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کی استدعا کی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عون چوہدری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

supreme court registrar office

awn chaudhry

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)