Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکوؤں نے صادق آباد سے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا

چاروں افراد باغ میں سوئے ہوئے تھے، پولیس حکام
شائع 12 جولائ 2023 05:03pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کچے کے ڈاکوؤں نے نیو فارم باغ میں سوئے ہوئے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ کچے میں لے گئے۔

صادق آباد میں بھونگ کے علاقے نیو فارم باغ سے ڈاکؤؤں نے 4 افراد کو اغواء کرلیا، چاروں افراد مزدور ہیں، جو باغ میں سوئے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک درجن کے قریب مسلحہ ڈاکو مغویوں کو کچے میں لے گئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل صادق آباد سے اغواء کئے گئے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا، اور صرف ایک ہفتے کے دوران تھانہ بھونگ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں اور مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Sadiqabad

Kacha Area

kacha operation

US weapons in Kacha