لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانی بچے کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
عدالت نے سی سی پی او لاہور سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی
لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی بچے کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سی سی پی او لاہور کو 10 اگست تک اوورسیز بچہ بازیاب کرانے کی مہلت دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت کے روبرو سی سی پی او نے مؤقف اختیار کیا کہ باٹا پور کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے بچے علی ضیاء کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، مہلت دی جائے۔
درخواست گزار جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سات سالہ بیٹے علی ضیاء کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کر لیا گیا، تھانہ باٹا پور پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر تاحال بچے کو بازیاب نہیں کرواسکے۔
Lahore High Court
recover
Overseas Pakistani children
مقبول ترین
Comments are closed on this story.