Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی آنسو، سیفٹی ویئر: خوبصورت آنکھیں برقرار رکھنے کے 6 طریقے

لینس لگانے والے خواتین و حضرات کو آنکھوں کا مزید خیال رکھنا ہوگا
شائع 12 جولائ 2023 04:01pm
تصویر: ڈپازٹ فوٹؤزڈاٹ کام
تصویر: ڈپازٹ فوٹؤزڈاٹ کام

خوبصورت شفاف اآنکھیں کسی بھی انسان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیں ہیں، جب جب خوبصورتی کی مثال دی جاتی ہے آنکھوں کا زکر سب سے پہلے کیا جاتا ہے، اسی لئے اپنی آنکھوں کو صحت کا خاص خیال رکھیں۔ یہ 6 آسان اقدامات آپ کی آنکھوں کو دیرپا خوبصورت اوربینائی شفاف بنا سکتے ہیں۔

اچھی طرح کھائیں

آنکھوں کی اچھی صحت آپ کی پلیٹ میں موجود کھانے سے شروع ہوتی ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، لیوٹین، زنک، وٹامن سی اور ای جیسے غذائی اجزاء عمر سے متعلق بینائی کے مسائل جیسے میکیولر انحطاط اور موتیا کو دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اس کیلئے آپ ہری پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، سالمن، ٹونا مچھلی، اور دیگر تیل دار مچھلیاں، انڈے، میوے، پھلیاں، اور دیگر نان میٹ پروٹین ذرائع، سنترے اور دیگر ترش پھل یا جوس استعمال کرسکتے ہیں۔

متوازن غذا آپ کو صحت بخش وزن پر رہنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کے موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی متعلقہ بیماریوں کے امکانات کو کم کرتی ہے، جو بالغوں میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

تمباکو نوشی ترک کریں

تمباکو نوشی آپ کو موتیا میں مبتلا کرتی ہے، آپٹک اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے اور میکیولرانحطاط سمیت بہت سے دیگر طبی مسائل کے امکانا بڑھا دیتی ہے، اگر آنکھوں کی حفاظت کرنی ہے توتمباکو نوشی ترک کردیں۔

چشمے پہنیں اور دھوپ سے بچیں

چشموں کیلئے صحیح رنگ کا انتخاب آپ کی آنکھوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعوں سے بچانے میں مدد کرے گا۔ بہت زیادہ یو وی ایکسپوزر آپ کے موتیا اور میکیولر انحطاط کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔

کسی ایسے چشمے کا انتخاب کریں جو یو وی اے اور یو وی بی شعاعوں کو 99 سے 100 فیصد تک بلاک کرے۔ ریپ اراؤنڈ لینس آپ کی آنکھوں کو سائیڈ سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ پولرائزڈ لینس آپ کی ڈرائیونگ کے دوران چمک کو کم کرتے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ اضافی تحفظ فراہم کریں۔

سیفٹی آئی ویئر کا استعمال

اگر آپ کام یا گھر پر خطرناک مواد استعمال کرتے ہیں تو حفاظتی عینک یا حفاظتی چشمے پہنیں۔

آئس ہاکی، ریکٹ بال اور لیکروس جیسے کھیل بھی آنکھوں کی چوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں۔

حفاظتی فیس ماسک والے ہیلمٹ یا پولی کاربونیٹ لینس کے ساتھ اسپورٹس چشمے آپ کی آنکھوں کی حفاظت کریں گے۔

کمپیوٹر اسکرین سے احتیاط کریں

کمپیوٹر یا فون کی اسکرین کو زیادہ دیر تک گھورنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے۔ جس سے دھندلی نظر، دور سے توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، خشک آنکھیں، سر درد، گردن، پیٹھ اور کندھے میں درد جیسی دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔

اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے عینک یا کانٹیکٹ لینس کا نمبر صحیح ہو۔

کھڑکیوں اور روشنیوں سے چمک سے بچنے کی کوشش کریں، اگر ضرورت ہو تو اینٹی گلیر اسکرین کا استعمال کریں۔

مصنوعی آنسو

اگر آپ کی آنکھیں خشک ہیں تو زیادہ پلکیں جھپکائیں یا مصنوعی آنسو استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

اپنی آنکھوں کو ہر 20 منٹ میں آرام دیں، 20 سیکنڈ کے لئے 20 فٹ دور تک گھوریں، کم از کم ہر 2 گھنٹے بعد اٹھیں اور 15 منٹ کا وقفہ لیں۔

Women

healthy lifestyle

beauty

eye care