اسلام آباد: کراچی کمپنی کے 17 برس پرانے کاروبار کی سانسیں کیوں رک گئیں
اسلام آباد میں واقع کاروباری مرکز کراچی کمپنی میں بھی مندی کے سائے ہیں۔ محمد ندیم نے کراچی کمپنی میں سترہ سال قبل بچوں کے ملبوسات کے اسٹال سے روز گار کا آغاز کیا لیکن آج وہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔
کراچی کمپنی میں اسٹال لگانے والے ندیم کا کہنا ہے کہ سترہ سال سے ملبوسات کا اسٹال لگا کر زندگی کا پہیہ چلایا، ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا لیکن آج کا وقت بہت مشکل ہوگیا ہے۔ اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہونے سے مشکلات کے ہجوم میں پھنس گیا ہوں۔
ندیم کا کہنا ہے کہ مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، پورا دن خریدار کے انتظار میں گزر جاتا۔ لوگوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے اس لئے کاروبار میں مندی کا سامنا ہے۔ کم نفع پر کام کرنے کے باوجود گاہک مطمئن نہیں ہوتا۔
چھوٹے کاروبار سے وابستہ اسٹال ہولڈر محمد ندیم نے ارباب اختیار سے مہنگائی کو قابو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نکالنے کیلئے کچھ تو ہاتھ پاؤں مارے۔
Comments are closed on this story.