Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں افراتفری کے تانے بانے بیرونی سازش سے ملتے ہیں، شرجیل میمن

سندھ ایک صوبہ ہے اور تاقیامت سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، صوبائی وزیر
شائع 12 جولائ 2023 12:26pm
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام۔ فوٹو — فائل

صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افراتفری صرف پی ٹی آئی کا کام نہیں بلکہ اس کے تانے بانے بیرونی سازش سے ملتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لیے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کی گئی، اسرائیل سے آنے والے بیان کے بعد صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، اسی لئے اسرائیل کھل کر عمران خان کی حمایت کر رہا ہے، پاکستانی عوام کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شاید کوئی اور ملک بھی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آجائے، البتہ اسرائیل کا کیا واسطہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین کی حمایت اور پاکستان کے اندرون معاملات میں مداخلت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کو بھائی بھائی کردیا، دو جماعتیں ہمارے بغض میں مل جاتی ہیں تو اچھی بات ہے، البتہ سندھ ایک صوبہ ہے اور تاقیامت سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اسمبلی نہیں آتے تو صوابدیدی کارروائی اسپیکر کا اختیار ہے۔

pti

karachi

imran khan

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Sharjeel Inam Memon