Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: قیام پاکستان سے پہلے تعمیر عمارتیں خستہ حالی کا شکار، حکومتی توجہ کی منتظر

کچھ عمارتیں منہدوم بھی ہوچکی ہیں، شہریوں کا تاریخی ورثے کو بچانے کیلئے اقدامات کرنے پر زور
شائع 12 جولائ 2023 12:17pm
Houses built before the establishment of Pakistan in Lahore are in dilapidated condition - Aaj News

لاہور کے اندرون شہر میں بنی پرانی عمارتیں ماضی کی عکاسی کرتی ہیں، لیکن ان عمارتوں کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی نکل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لاہور کے اندرون شہر میں قیام پاکستان سے بھی دہائیوں پہلے بننے والے گھر تاحال موجود ہیں۔

اندرون شہر میں قائم درجنوں عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی ان عمارتوں کو خالی کرنے پر کوئی رضا مند نہیں۔ شہری کہتے ہیں ان سے ہماری یادیں وابستہ ہیں۔

دوسری طرف اندورن شہر زیادہ مخدوش عمارتوں کے مکینوں نے رہائش گاہیں مجبوراً خالی کردی ہیں۔ ایسے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش پر کام کرے تاکہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

یاد رہے کہ موسمی حالات اور حادثات میں کئی عمارتیں منہدوم بھی ہوچکی ہیں اور بیشتر عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔

LDA

Dilapidated Buildings

Lahore historical places