Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کے لئے اہم خبر۔ ملک کے بڑے برانڈز پر مڈ سمر سیل لگ گئی

لان، کاٹن، وسکاس، سوئس لان، کھدر، فارمل اور سیمی فارمل سلے اور بغیر سلے جوڑے شامل
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 01:04pm
نصویر: بییوٹ
نصویر: بییوٹ

ملک کے تقریبا تمام ہی بڑے رانڈز نے 50 سے 70 فیصد کی رعایتی سیل لگا دی ہے، جس میں لان، کاٹن، وسکاس، سوئس لان، کھدر، فارمل اور سیمی فارمل سلے اور بغیر سلے جوڑے شامل ہیں۔

سیل صرف خواتین کے ملبوسات پر ہی نہیں بلکہ کاسمیٹکس، مردانہ اور بچوں کے ملبوسات پر بھی ہے، سیل میں گھریلوں استعمال کی اشیاء جیسے بیڈشیٹس، کشن کورز، ہوم ڈیکور آئٹمز پر بھی نصف سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔

GUL AHMED (گل احمد)

ملک کے نامور برانڈ گل احمد پر ان دنوں ریڈی میڈ اور بغیر سلے ملبوسات پر 70 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ جبکہ سیل میں خواتین کے ہینڈ بیگز، بیڈ شیٹس بھی شامل ہیں، فارمل کلیکشن پر 40 فیصد تک رعایتی سیل ہے۔

J. (جے ڈاٹ)

جے ڈاٹ پر ان دنوں سیل میں کافی زیادہ ورائٹی دستیاب ہے، جس میں خواتین کی کرتیاں ، ریڈی میڈ اور بغیر سلے ملبوسات، بچوں کے اور مردانہ ملبوسات پر بھی 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

SANA SAFINAZ (ثنا صفیناز)

دوسری جانب ثنا صفیناز پر ان دنوں ریڈی میں ملبوسات 3 پیس ،2 پیس ، بچوں کے ٹاپس ، کرتیاں ، ایمبرائیڈڈ کرتیاں اور بوٹمز 50 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں۔

SAPPHIRE (صفائر)

سفائر پر ان دنوں 70 فیصد سیل لگی ہے جس میں سلے ان سلے اور بچوں کے ملبوسات شامل ہیں۔

KHADDI (کھاڈی)

کھادی کی فلیٹ 70 فیصد سیل میں بھی کافی ورائٹی ہے جس میں 2 پیس، 3 پیس سلے بغیر سلے ملبوسات، اسٹریٹ پینٹس، پولو ڈریس، اسموکڈ ٹی شرٹس، ٹینک ٹاپز ، پولو شرٹس اور راؤنڈ نیک شرٹس شامل ہیں۔

LIME LIGHT (لائم لائٹ)

لائم لائٹ پر جاری مڈ سمر سیل میں 40 فیصد رعایت کے ساتھ خواتین کے ملبوسات اور بچوں کی کرتیاں موجود ہیں۔

Alkaramstudio (الکرم اسٹوڈیوز)

الکرم اسٹوڈیو نے اس سال اپنی میک اپ کلیشن کے ساتھ ریڈی میڈ اور اسٹچڈ کلکشن بھی سیل میں رکھی ہے، جس پر 50 فیصد تک رعایت ہے۔

Women

fashion

women fashion

sale

lawn sale

mid summer sale