Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا، پولیس
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 12:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقے بر پارو میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچی اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو پٹن اسپتال منتقل کرنے کے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس شفٹ کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی پالس مسعود خان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ رات میں پیش آیا تھا جب مسافر جیپ کولئی پالس ہیڈ کوارٹر سیر غازی آباد سے بر پارو گاؤن جارہی تھی۔

مسعود خان نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

kohistan

KPK Police