Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیہوشی کے ڈاکٹر نے زچگی کا آپریشن کرڈالا، بچہ جاں بحق

ماں کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
شائع 12 جولائ 2023 11:16am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

گائناکالوجسٹ کی عدم دستیابی کے باعث بھلوال کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر انستھیٹسٹ نے زچگی کا آپریشن کرڈالا، جس کے نتیجے میں بچہ رحمِ مادر میں ہی جاں بحق ہوگیا اور ماں کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھلوال کے رہائشی سید علی رضوی اپنی بیوی کو ڈیلیوری کے آپریشن کے لیے نوید اسپتال بھلوال لائے۔ جہاں کوئی گائناکالوجسٹ دستیاب نہیں تھا۔

تاہم، اسپتال انتظامیہ نے انستھیسٹسٹ سے ہی زچگی کا آپریشن کروا دیا۔ جس کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچی کی موت ہو گئی۔

مشتعل افراد نے احتجاج کیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر اینستھیسٹسٹ ڈاکٹر نوید اسلم کو گرفتار کر لیا۔

لواحقین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لالچی اسپتال کو سیل کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Gynecologist

Anesthetic Doctor