Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس کی جادوئی سڑک جو دن میں صرف دو بار ہی نظر آتی ہے

اس سڑک کو چند گھنٹے کیلئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 11:30am
تصویر: ٹرپ ایڈوائزر
تصویر: ٹرپ ایڈوائزر

‎دنیا عجیب و غریب اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں۔

پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے یہ مقامات روزانہ کچھ وقت کیلئے ڈوب جاتے ہیں۔

فرانس میں بھی ایک ایسی جادوئی سڑک موجود ہے جو دن میں بس دو بار ہی نظر آتی ہے۔

‎خلیج برزنیف نامی علاقے کو جزیرے نوئرمائوٹیئر ‎سے جوڑنے والی یہ سڑک روزانہ سمندر کے پانی میں غائب ہوجاتی ہے اور اسے دن میں چند گھنٹے کیلئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

‎فرانس کی ”پیسیج دی گوا“ نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہوجاتی ہے۔

فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹے کیلئے ہی انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کیلئے محفوظ ہے۔

خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں جہاں لوگ چڑھ کر بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔

France

Passage Du Gois