Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کو جو ہوا غلط ہوا، شرپسند عدنان کے بھائی کا شر انگیزی پر اظہار ندامت

نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل، مسیحی برادری کا جناح ہاؤس کا دورہ، سانحہ نو مئی کی سخت مذمت
شائع 12 جولائ 2023 10:07am
فوٹو ــ اسکرین گریب / شرپسند عدنان کا بھائی
فوٹو ــ اسکرین گریب / شرپسند عدنان کا بھائی

سانحہ 9 مئی کے کرداروں کے لواحقین کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ ایک اور شرپسند عدنان کے بھائی نے 9 مئی واقعات پر اظہار ندامت کیا ہے۔

شرپسند عدنان کے بھائی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے ساتھ ملکر عدنان نے توڑ پھوڑ کی، سیاسی لوگوں نے مقصد پورا کیا اور اب کوئی پوچھنے بھی نہ آیا۔

عدنان کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کو جو ہوا غلط ہوا، پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی ادارے ہیں تو ہم ہیں، نوجوان سوچ سمجھ کرکام کریں ، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

دوسری طرف نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل، مسیحی برادری نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وفد نے سانحہ 9 مئی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ شرمناک واقعہ نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، سانحہ کے کرداروں کو سخت سزا ہونی چاہیے۔

GHQ Attack

jinah house attack

MAY 9 RIOTS