Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کے 5 افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پولیس افسران کے تبادلے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کیے گئے
شائع 12 جولائ 2023 09:49am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پانچ پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالا عبداللہ احمد کو ڈی پی او چنیوٹ تعینات کردیا گیا جبکہ فراز احمد ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالا تعینات کردیے گئے۔

وسیم ریاض کا ڈی پی او چنیوٹ سے سینٹرل پولیس آفس تبادلہ کیا گیا ہے۔ عائشہ بٹ کو بطور چیف ٹریفک پولیس آفیسر گوجرانوالا تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سہیل فاضل ایس پی ہیڈ کوار ٹرسٹی ٹریفک پولیس لاہور تعینات کردیے گئے۔

Punjab police

IG Punjab

Punjab Law and Order Situation