Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے ایمانداری پر ہٹایا جارہا ہے، بڑی پیشکش ٹھکرادی تھی، نگراں صوبائی وزیر عدنان جلیل کا انکشاف

اے این پی نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا
شائع 12 جولائ 2023 09:23am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے این پی نے نگراں صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانےکا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹٰی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عدنان جلیل کو ہٹانے کا کہہ دیا ہے۔ اس حوالے سے اے این پی نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ اے این پی نے اشرف داوڑ کا نام نگراں صوبائی وزیر کے لیے دیا ہے۔

صوبائی وزیر عدنان جلیل نے وزارت چھوڑنے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایمانداری پر ہٹایا جارہا ہے، میں نے کرپٹ لوگوں کی دم پر پاؤں رکھا ہے، مجھے بڑی پیشکشں کی گئیں، میں نے ٹھکرا دیں، بورڈ آف گورنرز میں کرپٹ لوگ بیھٹے ہیں۔

PDM

ANP

KP caretaker cabinet