Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں پاکستان کے ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستان نے کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچ کھیلنے ہیں
شائع 11 جولائ 2023 11:02pm

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں اور ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر نے کیا۔

شیدول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہے۔

ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 900 روپے ہوگی جبکہ سیمی فائنل کی سب سے مہنگی ٹکٹ 3000 روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر جبکہ انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو میچ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

cricket

Tickets

Pakistan vs India

ODI World Cup

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)