Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا

سابق وزیراعظم کو 13 جولائی کو کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات
شائع 11 جولائ 2023 10:27pm

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 13 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دوبارہ طلب کیا ہے۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 13 جولائی کو نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کا نوٹس بھیجا، جسے سابق وزیراعظم کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے 2 بجے پیش ہوں، نیب نے کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان اور بیرون ملکوں میں جائیدادوں کی تفصیلات بنی گالہ اور زمان پارک کی ریونیو کے دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

imran khan

pti chairman

nab rawalpindi

190 million pounds scandal