Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پالش کا متبادل کیلے کا چھلکا، روز مرہ زندگی آسان بنانے کے 4 آسان نُسخے

کچھ آسان ٹپس جانیے اورزندگی آسان بنائیے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 01:23pm

تخیلاتی ہونا آپ کے کافی پیسے بچا سکتا ہے۔ کچھ ایسے منفرد اور آسان ہیکس بھی ہیں جو روزمرہ زندگی کے بہت سے کام آسان بنا دیتا ہے۔ کچھ آسان ٹپس جانیے اور زندگی آسان بنائیے۔

جوتے ایسے بھی چمکائے جاسکتے ہیں

اپنے جوتوں کو کیلے کے چھلکے سے پالش کریں، یہ چھلکا آپ کے گندے جوتوں کو پالش کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پالش نہ ہوتو بس اپنے جوتے کو کیلے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے رگڑیں اور اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑیں۔جوتوں کی پالش سے بہتر چمک ملے گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

گھر کے حضرات اپنے لیے آفٹرشیو خود بنائیں

گھر پر یہ تین آسان اجزاء آپ کو تقریباً بغیر کسی قیمت کے اپنی موثر اور قدرتی آفٹر شیو بنانے میں مدد کریں گے۔

اس کیلئے آدھا کپ کھیرے کے جوس میں 4کھانے کے چمچ پودینے کا عرق ڈالیں اور آدھا کپ پانی مکس کریں۔ اس کے بعد اس کو چھان لیں، مائکروویو کریں اور فریج میں رکھیں۔ شیو کے بعد اس کے استعمال سے چہرہ تروتازہ محسوس ہوگا۔

کپڑے استری کرنے کا آسسان ترین نسخہ

اگر آپ کو استری کرنا ناپسند ہے تو کپڑے کی شکنیں دور کرنے کے لیے کپڑوں کو کچھ آئس کیوبز کے ساتھ ڈرائر میں ڈالیں، اپنے ڈرائر کو 15 منٹ پر سیٹ کریں اور جب برف کے کیوب پگھلنے پر بھاپ آپکے کپڑوں کو آسانی سے سیدھا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اگر ڈرائر موجود نہیں تو اسپرے بوتل سے کپڑوں پر پانی چھڑک کر فریزرمیں رکھ دیں اور کچھ دیر بعد نکال کر استری کرلیں۔

اگر آپ کے جیکٹ پر ایک زپ ہے جو آسانی نہیں کھلتی تو آپ اس کو ایک سیدھے سادے اور شاندار ہیک کے ساتھ با آسانی کھول سکتے ہیں۔

صابن کے بار کے ساتھ زپ کو کھولیں، آپ فیبرک کو مضبوطی سے پکڑ کرصابن کو زپ کے دندانوں کے ساتھ رگڑیں، اسے اوپر نیچے کریں اور پھر دیکھیں یہ کتنی آسانی سے کھلتی ہے۔

Women

healthy lifestyle

life hacks