Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹھان جوان بن گیا، مزہ آگیا، سلمان خان

فلم پہلے ہی دن دیکھوں گا، اداکار کا ٹوئیٹ
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 05:07pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘کے ٹریلر پر دبنگ اداکار سلمان خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

سلمان خان نے اپنے دوست شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر اپنے سوشل اکاونٹ سے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پٹھان جوان بن گیا، بہت ہی عمدہ ٹریلر یقیناً پسند آیا تاہم اس طرح کی فلم ہمیں صرف سینما میں دیکھنی چاہیے ۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ وہ فلم جوان ریلیز کے پہلے دن ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کیا گیا تھا ۔

فلم ’جوان‘ کے سنسنی خیز ٹریلر نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو 12 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں ۔

فلم ”جوان“ کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

فلم ”جوان“ 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ”جوان“میں بالی ووڈ کے سپرسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Salman Khan

Shahrukh Khan

jawan