Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان طالبان نے تھریڈز کے مقابلے میں ٹویٹر کی حمایت کردی

طالبان کا مارک زکربرگ پر اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے 'عدم رواداری' کی پالیسی اپنانے کا الزام
شائع 11 جولائ 2023 08:58pm

افغان طالبان ٹوئٹر کی حمایت کرتے ہوئے مارک زکربرگ پر اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے ’عدم رواداری‘ کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کردیا۔

افغان طالبان کے رہنما انس حقانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر اپنے حریفوں کے مقابلے میں ’اظہار رائے کی آزادی‘ کے لیے زیادہ پرعزم ہے، ٹوئٹر کے پاس میٹا جیسی عدم رواداری کی پالیسی نہیں ہے۔

ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے مابین سوشل میڈیا کی لڑائی پر انس حقانی کا کہنا تھا کہ جب سوشل میڈیا کی بات آتی ہے تو ٹوئٹر کو میٹا کے مقابلے ”اہم فوائد“ حاصل ہیں، جس میں پہلا فائدہ ’اظہار رائے کی آزادی‘ ہے، دوسرا اس کی ”عوامی نوعیت“ اور ”ساکھ“ ہے،

افغان رہنما نے ٹویٹر کے مدمقابل آنے والے حریف کا مداح نہیں ہوں، جس نے صرف اسی ماہ ٹویٹر کے مقابلے ”تھریڈز“ ایپلی کیشن لانچ کی ہے، ٹوئٹر کے پاس میٹا جیسی عدم رواداری کی پالیسی نہیں ہے، اس لئے دوسرے پلیٹ فارم اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔

واضح رہے کہ خود کو آزادی اظہار رائے کا علمبردار کہنے والے ایلون مسک نے ٹویٹر کی ملکیت سنبھالتے ہی بیان جاری کیا تھا کہ وہ ٹویٹر پر پوسٹ کئے جانے والے تمام بیانات کا خیر مقدم کرے، چاہے وہ متنازع ہی کیوں نہ ہو، تاہم قانون کے دائرے سے باہر نہ ہوں۔

دوسری جانب ان کے ٹویٹر کے ملکیت سنبھالتے ہی ترکیہ اور بھارتی حکومت کی جانب سے سنسرشپ کی درخواستوں کی ٹویٹر کی منظوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹویٹر

afghan taliban

Elon Musk

Mark Zuckerberg

Threads