Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اروشی روٹیلا نے تین منٹ کیلئے کتنے کروڑ مانگے؟

اروشی روٹیلا بھارت کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
شائع 11 جولائ 2023 08:21pm

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے معاوضہ لینے کی ریس میں کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹائمزآف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی کامیابیوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں،خوبصورتی اوراداکارانہ صلاحیتوں کے سبب تھوڑے عرصے میں فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں کیونکہ وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اروشی روٹیلا تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلم ساز بویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے لیے اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کے 3 کروڑ روپے مانگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے تحت اگر اروشی روٹیلا کو ادائیگی ہو جاتی ہے تو وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔

اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کی گئی۔

Urvashi Rautela