Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ، کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک
شائع 11 جولائ 2023 07:22pm

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

متاثر ہونے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، شادمان، گلشن معمار، خواجہ اجمیر نگری، شاہنواز بھٹو کالونی، سرجانی، ناگن چورنگی، شادمان ٹاون، بفرزون شامل ہیں۔

بجلی کی عدم فراہمی اور مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج ہیں، ملیر اور بھینس کالونی میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب ہونے پر اہل علاقہ نے سڑکیں بند کردیں اور احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے، بجلہ نہ ہونےکے باعث ہمیں پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ جھمپیر ٹرانسمیشن لائن میں معمولی ٹرپنگ ہوئی تھی، کے الیکٹرک کے متاثر ہونے والے گرڈ بحال کردئیے گئے ہیں، اور متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

load shedding

K-Electric

Protest against loadshedding