یوکرینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے
پاکستان روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اور تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے، حکام
اسلام آباد: یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمٹری کولیبا رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرینی وزیر خارجہ آئندہ 3 روز کے درمیان پاکستان پہنچیں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے غذائی بحران کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔
دوسری جانب اس ضمن میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اور تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے۔
Bilawal Bhutto Zardari
Russia Ukraine War
Ukrainian Foreign Minister
Dmytro Kuleba
مقبول ترین
Comments are closed on this story.