Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت نہ ہوسکی

درخواست پر دو اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی، بھارتی چیف جسٹس
شائع 11 جولائ 2023 01:24pm
بھارتی سپریم کورٹ۔ فوٹو — فائل
بھارتی سپریم کورٹ۔ فوٹو — فائل

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت آج چیف جسٹس آف انڈیا کی زیر سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کرنی تھی جسے دو اگست کو مقرر کردیا گیا ہے۔

پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس بی آرگاوائی، جسٹس ایس کے کول چیف جسٹس ڈی وائی چندر چور، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔

اس ضمن میں عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست پر دو اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی جب کہ اپیل کی عدم پیروی پربھی سماعت جاری رہے گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثت تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پٹیشنرز نے اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔

سپریم کورٹ کے سامنے 20 سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں، جس میں مرکزی حکومت کے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کے لئے پٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے 28 اگست 2019 کو دائر کی تھی۔

چار سال تک ججوں کی ریٹائرمنٹ اور سماعت سے معذرت کی بنا پر بینچ بنتا اور ٹوٹتا رہا تھا۔

modi government

Indian occupied Kashmir

New Delhi

indian supreme court