خوش رہنا ہے تو یہ چند عادات اپنا لیں
بہترطرز زندگی کےلئے جسمانی تندرستی کے ساتھ ساتھ انسان کی ذہنی تندرستی بھی ضروری ہے،عموماً لوگ اس بات کا خیال نہیں رکھتے لیکن صرف چند عوامل اپنا کر ذہنی صحت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
خود کو اہمیت دیں اور تنقید سے گریز کریں
اگر ذہنی طور پرخود کر مظبوط بنانا ہے تو سب سےپہلے خود کو اہمیت دیں، خود پر تنقید سے گریز کریں۔
ورزش ، چہل قدمی جیسی عادات اپنائیں
ذہنی صحت کے لئے جسمانی طور پر فٹ رہنا بھی ضروری ہے۔ ورزش ، چہل قدمی جیسی عادات اپنانے سے بھی ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔
نئے دوست بنائیں
دوستوں کا ایسا سرکل رکھیں جس میں مثبت سرگرمیاں ہو دوستوں کے ساتھ منصوبے بنائیں ، یا ایسی سرگرمیوں کی تلاش کریں جہاں آپ نئے لوگوں سے مل سکیں۔
اپنی ذات کو وقت دیں
اپنے لیے وقت نکالیں اور ایسے کام کریں جس سے دل کو سکون ملے اور جو آپ کو پسند ہوں ، روزمرہ کی مصروفیت سے ٹائم نکال کر پسندیدہ کام کرنے سے بھی ذہنی تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔
پریشان ہونے بجائے حل تلاش کریں
ذہنی تناؤ سے گھبرانے کے بجائے اس سے نمٹنے ک حل سوچیں اور یکسوئی سے کام کرنے کی عادات اپنائیں۔ ذہن کو آرام ضرور دیں جس کے لئے نماز ، یوگا جیسے عمل یکسوئی سے کام کرنے کی مشق میں مدد دیں گے۔
اپنے اہداف طے کریں
مستقبل کے لیے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذات کو سنوارنے جیسے اہداف طے کریں۔ اپنے اہداف کو سمجھنے کے لئے ضروری اقدامات لکھیں ، لیکن حقیقت پسند بنیں اور حد سے زیادہ شیڈول نہ کریں۔
روٹین تبدیل کریں
روٹین کو تبدیلی بھی ذہنی اضراب کو سکون دیتی ہے ، کچھ خود میں اور کچھ اطراف کی چیزوں میں بدلاؤ لائیں جیسے کہ کمرے کی سیٹنگ چینج کردیں ، پردوں کا کلر بدل دیں، اگر ڈرائیو کرتے ہیں تو روٹ تبدیل کرلیں اور واک کرتے ہیں تو راستہ تبدیل کریں۔
مضر صحت اشیاء ترک کردیں
نشہ آور ادویات یا دیگر ایسی چیزوں سے اجتناب کریں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
مثبت لوگوں سے پریشانی شیئر کریں
کسی سے مدد لینا کمزوری نہیں عقلمندی کی علامت ہے۔ اپنی پریشانی کسی مثبت سوچ کے انسان سے شیئر کریں۔
Comments are closed on this story.