Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر حماد اظہر کا ردعمل

'کلکس زیادہ ملتے ہیں ایسے'
شائع 11 جولائ 2023 12:04pm
تصویر: بلوم برگ
تصویر: بلوم برگ

گزشتہ روز نجی نیوز چینل 24 کی جانب سے رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہرکی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر دی گئی جس پرخود حماد اظہر کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

حماد اظہر نے ’عمران خان کو بڑا جھٹکا۔۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے‘ کے کیپشن سے مذکورہ چینل کے ٹوئٹر ہینڈل پرشیئرکی جانے والی اس خبرکا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے صورتحال واضح کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ انہوں نے اس خبرکے حوالے سے استفسارکیا تو علم ہو ا کہ پی پی میں شمولیت کسی انجینئرحماداظہر نے اختیار کی ہے۔

انہوں نے لکھا، ’ خبر کی ہیڈلائن میں اس لیے نہیں واضح کیا کیونکہ کلکس زیادہ ملتے ہیں ایسے’۔

واضح رہے کہ اس ٹویٹ میں تصویربھی حماد اظہر کے بجائے عمران خان کی استعمال کی گئی تھی۔

pti

imran khan

PPP

Hammad Azhar