Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ذکاء اشرف کی تعیناتی کیخلاف کیس مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بجھوا دیا گیا

عدالت ذکاء اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے، درخواستگزار کی استدعا
شائع 11 جولائ 2023 10:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف کی تعیناتی کے خلاف کیس کی فائل چیف جستس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر سماعت جسٹس محمد رضا قریشی نے کی۔

ذکاء اشرف کے وکیل امتیاز رشید صدیقی نے عدالت میں پیش ہوکر مؤقف اپنایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں، لہٰذا عدالت اس درخواست کو بھی سماعت کے لئے دوسرے بینچ کے پاس بھجوائے۔

درخواست گزار گل زادہ کے وکیل فیصل نقوی نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پہلی مینجمنٹ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیئے۔

وکیل فیصل نقوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے پی سی بی کا انتخابی شیڈول بھی جاری کیا تھا، لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت ذکاء اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوانے کی سفارش کی تاہم بعد ازاں عدالت نے کیس کی فائل مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوادی۔

Lahore High Court

chairman pcb

zaka ashraf