Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی آج کے موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 09:50am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے اکثر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوات،کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، شانگلہ کے علاوہ مری،گلیات اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب سےمغرب چلنےوالی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Met Office

Rain

Hot Weather

weather forecast

Punjab weather