Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہمارے بھائی کیلئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا‘، 9مئی واقعے میں ملوث شر پسند کے بھائی کا بیان

انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ
شائع 11 جولائ 2023 08:26am
شر پسند شاہ زیب کا بھائی اسلام زیب
شر پسند شاہ زیب کا بھائی اسلام زیب

شرپسند شاہ زیب کےچھوٹے بھائی اسلام زیب کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا، جو واقعہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی توڑ پھوڑ کی، وہ ملک و قوم کا دشمن ہے۔

شاہ زیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی کے لئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور نو مئی واقعے پر غم وغصہ کا اظہار کیا۔

وفد نے کہا کہ یہ گھر بابائے قوم سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا، منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، ایسی سازشوں سےفوج اورپاکستان کوکمزورنہیں کرسکتے۔

شرکاء وفد کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے۔ اس کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیئے، اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہئیے کہ کوئی بھی شرپسند، سہولت کار اور ان کا ماسٹرمائینڈ سزا سے نہ بچ سکے۔

extremist

9 May