Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ کورولوس عثمان کی اداکار جوڑی حقیقی جوڑی میں تبدیل

دونوں نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی
شائع 10 جولائ 2023 11:57pm

مشہورترک ڈرامہ کورولوس عثمان کے دو اہم کردار ”جیرکوتائی اور آئیگل“ نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی۔

عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار جاگری سینسوئے اور اداکارہ بوسے ارسلان نے شادی کرلی۔

کورولش عثمان میں اداکار جاگری سینسوئے نے سپاہی ’جیرکوتائی‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ اداکارہ بوسے ارسلان ’آئیگل خاتون‘ کے روپ میں جلوہ گر تھیں۔

دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ شادی میں کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی۔

Kurulus Osman

Çağrı Şensoy