Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈائریکٹر کی نازیبا فرمائش، اداکارہ ہیما مالنی نے ساری کہانی بتادی

سینئر اداکارہ نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 09:13am

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ماضی میں پیش آئے واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتایا، انہوں نے کہا کہ ایک بار ان سے فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اپنی ساڑھی کے پلو پر پن نہ لگائیں اور اسے گرنے دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک پن اپنی ساڑھی پر لگا کر رکھتی تھی تاکہ ساڑھی نیچے نہ گر جائے، ڈائریکٹر کی اس بات پر میں نے ان سے کہا کہ ساڑھی کا پلو نیچے گر جائیگا، جس پر انھوں نے کہا کہ وہ یہی چاہتے ہیں کہ ساڑھی کا پلو نیچے گر جائے۔

ہیما مالینی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں راج کپور نے فلم ستیم شیوم سندرم کرنے کی پیش کش کی تھی۔ راج کپور جانتے تھے کہ میں اس پروجیکٹ میں کام نہیں کروں گی، انہوں نے یہ بات مجھ سے کہی بھی، کہ انہیں معلوم ہے لیکن ان کی خواہش تھی کہ میں اس فلم میں کام کروں۔

ہیما مالنی نے کہا کہ اس موقع پر ان کی والدہ بھی راج کپور کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں موجود تھیں، انہوں نے بھی میری جانب سے انکار کی تائید کی، بعدازاں یہ کردار زینت امان نے کیا اور کامیابی کی بلندیوں کو چھوا۔

بھارتی اداکارہ نے اس موقع پر اپنے شوہر دھرمیندر کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ اپنی 2بیٹیوں ایشا اور آہانا کا بہت خیال رکھتے ہیں اور بچیوں کی نگہداشت میں دھرمیندر ہمیشہ موجود رہے۔

ہیما مالینی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بچیوں کی شادی کی فکر تھی اور کہتے تھے کہ ان کی جلد شادی ہونی چاہیے، تو میں ان سے کہتی تھی ضرور ہوگی لیکن درست وقت اور اچھے آدمی سے ہوجائے گی۔

Hema Malini