Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

سری لنکا، زمبابوے اور نیدرلینڈز کے 3،3 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا
شائع 10 جولائ 2023 11:21pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے، اس کے علاوہ سری لنکا، زمبابوے اور نیدرلینڈز کے 3،3 کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

سری لنکا کے پٹنم نشاکا، وانندو ہسارانگا اور مہیش تھیکشانا ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے شان ولیمز، سکندر رضا اور رچرڈ نگاراوا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ، بس ڈی لیڈ اور اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مک ملن اور کرس سول ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

گیارہ کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس دینے پر ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ICC

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

ICC Cricket World Cup Qualifier

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023