Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کیلئے تیار ہیں؟

فلم "جوان" 7 ستمبر کو مختلف ممالک میں پیش کی جائے گی
شائع 10 جولائ 2023 11:07pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم ”جوان“ کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایک سین میں کنگ خان کے چہرے کو مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے سین میں شاہ رُخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے جبکہ ٹرین کے سفر کے دوران ایک سین میں اداکار کو سر منڈوایا ہوا دکھا گیا ہے۔

شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر جوان کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کیلئے تیار ہیں؟

فلم ”جوان“ 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ”جوان“میں بالی ووڈ کے سپرسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔

قبل ازیں 25 جوری 2023 کو شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

Shahrukh Khan

jawan