دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔
اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشیئیٹو فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ہم باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں، بحیثیت ادارہ مکمل جاں فشانی اور قلب و روح کے ساتھ یقین دلاتے ہیں۔
آرمی چیف نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے 2 ہی حالتیں ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے، یہ پوٹینشل پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے، مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔
Comments are closed on this story.