Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی میں ناکامی پر دو نوجوانوں کی ایک ساتھ خودکشی

نوجوانوں کی عمر 22 اور 24 سال ہے
شائع 10 جولائ 2023 07:40pm
تصویر/ ایدھی آفیشل ویب
تصویر/ ایدھی آفیشل ویب

نواحی گاؤں میں دو نوجوانوں نے پسند کی شادی میں ناکامی پر خودکشی کرلی، جن کی عمریں 22 اور 24 سال ہیں۔

ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے نواحی گاؤں بجھاری شریف میں دو نوجوانوں نے پسند کی شادی میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر ایک ساتھ خود کشی کرلی، دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھورواہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال گولارچی پہنچا دیا، اسپتال انتظامیہ نے لاشوں کا پوسٹمارٹم کرکے ورثہ کے حوالے کر دیں۔

متوفی 24 سالہ سلیم شیخ کے والد اموں شیخ نے بیان دیا کہ سلیم میرا بیٹا اور 22 سالہ حاجی میرا بھتیجا ہے، ہم بہت غریب لوگ ہیں میرا بیٹا محنت کش تھا ارو مزدوری کرتا تھا۔

اموں شیخ نے بتایا کہ ہمارے قریبی رشتہ داروں کی دو لڑکیاں سلیم اور حاجی سے شادی کرنا چاہتی تھیں، اور آج اسی سلسلے میں شیخ برداری کے معززین کے پاس فیصلہ رکھا گیا تھا۔ لیکن صبح سویرے گھر کے باہر قریبی درخت پر دونوں کی لاشیں لٹکی ہوئی ملیں، دونوں نے اپنے ہی رومال کا پھندا گلے میں ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Suicide

suicide in sindh

golarchi