Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کا کیس: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

عدالت نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی
شائع 10 جولائ 2023 07:11pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق جوڈیشل میجسٹریٹ یاسرچوہدری کی عدالت پیش ہوئے۔

وکیل ملزم سردار عبدالرازق نے کہا کہ اسلام آباد ہائکورٹ میں مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ آنا باقی ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

بعدازاں جوڈیشل میجسٹریٹ نے شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

imran khan

pti chairman

Awami Muslim League

islamabad local court

Pakistan People's Party (PPP)