Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی، بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف سلطان آباد کے شہریوں کا احتجاج، سڑک بلاک

احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
شائع 10 جولائ 2023 06:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں پانی، بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

کراچی میں پانی، بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف سلطان آباد کے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین نے مولوی تمیزالدین روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے، جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کے باعث دفاتر سے چھٹی کرکے گھر جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی مظاہرین نے پانی دو بجلی دو گیس دو کی نعرے بازی بھی کی۔

karachi

load shedding

protest

sultan abad

water electricity gas