Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر آئی پی پی کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا
شائع 10 جولائ 2023 06:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے گی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔

اسلام آباد

Seat adjustment

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

general elections 2023

firdos ashiq awan