Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 06:53pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1925 ڈالر پر مستحکم جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت 1925 ڈالر پر مستحکم ہے، تاہم پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے سے1 لاکھ 79 ہزار 184روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری (ہفتہ) روز مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 498 روپے کا ہوگیا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 280 روپے کا ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.91 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کا لین دین 279.80 روپے پر بند ہوا۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices