Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یونان حادثے کے بعد اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

کشتی میں بہت سے بچے سوار ہیں، اسپین ایجنسی
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 07:50pm

کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئے ہیں، اور اسپین ایجنسی کے مطابق کشتی میں بہت سے بچے بھی سوار ہیں۔

یونان کشتی حادثے کے بعد اب اسپین جانے والے تارکین کی کشتیوں کو بھی مبینہ طور پر حادثہ پیش آیا ہے، اور اسپین ایجنسی کے مطابق تین کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئے ہیں، جب کہ کشتی میں بہت سے بچے سوار تھے۔

تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے نکلنے والی دو کشتیاں 15 روز اور ایک کشتی 13 روز سے لاپتا ہے۔

ہیلینا مالینو کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 65 افراد اور دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ جبکہ تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 200 تارکین وطن سوار تھے۔

اسپین کی ایجنسی کے مطابق تین کشتیوں میں سے ایک کشتی جو 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی اس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، تاہم اس کشتی میں سوار 200افراد تا حال لا پتہ ہیں، جب کہ باقی دو کشتیوں کی تلاش جاری ہے۔

ہیلینا مالینوکا کہنا ہے کہ تارکین وطن عدم استحکام کی وجہ سے اسپین روانہ ہوئے تھے، کشتی میں سوار افراد کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

immigrants

Greece Boat Disaster

Greece boat accident