آئی ایم ایف معاہدے کے بعد فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ’CCC-‘ منفی سے ’CCC‘ مثبت میں اپ گریڈ کر دیا۔
فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنے سے متعلق حوالہ دیا کہ حال میں پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد بہتر بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ میں بہتری آئی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں قوم کوم مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ موجودہ معاشی بحالی کے میں ایک اور مثبت خبر آگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف، حکومتی اتحادی اور اقتصادی ٹیم کو بھی سراہا۔
رواں ماہ کے شروعات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اجرا کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوا تھا جس کی آئی ایم ایف نے بھی تصدیق کردی تھی۔
آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاہدہ 8 ماہ کے طویل مذاکرات کے بعد ہوا ہے۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی تھا۔ اگر جمعہ 30 جون کو معاہدہ نہ ہوتا، تو پروگرام ختم ہو جانا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.