Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے عون چوہدری کی درخواست پر اعتراضات عائد

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاکر درخواست واپس کردی
شائع 10 جولائ 2023 05:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

گزشتہ دنوں عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر اب رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عون چوہدری کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ان کی درخواست میں واضح نہیں کہ جماعت پرپابندی 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے؟۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں کہ پی ٹی آئی پرپابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے اور انہوں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم اور وزیردفاع کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

خیال رہے کہ عون چوہدری نے پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد

imran khan

chairman pti

supreme court registrar office

awn chaudhry

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)