Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

حاضر دماغ ڈرائیور نے ٹرین کو بڑے حادثہ سے بچا لیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہی ہے
شائع 10 جولائ 2023 06:38pm
اسکرین گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

یوگنڈا مشرقی افریقہ کا ایک ملک ہے جہاں ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچالیا ہے۔

ٹرین کے بہادر ڈرائیور نے صحیح موقع پر درست فیصلہ کرنے میں کامیاب رہا اور ٹرین میں سوار افراد کی قیمتی جانوں بچالیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ٹرین ڈرائیور کومعلوم ہوا کہ جب ٹرین کی پٹری نہیں ہے، تو اس نے فوری طور پر بریک لگا کر انجن کو روک لیا حالانکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے زمین پر پٹری موجود ہی نہیں ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کا ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ ویڈیو میں راہ گیروں کی حیرت کے درمیان ٹرین کو سڑک کے بیچوں بیچ رکتے دکھایا گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے ٹرین کی پٹری سے لوہا حاصل کرنے کے لئے اسے اکھاڑ کر فروخت کردیا جبکہ لوگوں کا گمان ہے کہ پٹری زمیں دھنس گئی ہے تاہم حکام نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہی ہے ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے بھی ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Uganda

Train Driver