Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس کی کارروائی، تاوان کیلئے اغواء کاروباری شخصیت بلال حشمت بازیاب

بلال حشمت کے اہل خانہ ملزمان کو 2 کروڑ تاوان دے چکے ہیں، پولیس
شائع 10 جولائ 2023 04:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے کاروباری شخصیت بلال حشمت کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق بلال حشمت اور ان کے ڈرائیور کو چند روز پہلے لاہور ڈیوس روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا اور انہیں اپنے ساتھ پشاور لے گئے تھے۔

ملزمان نے بلال حشمت کے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا اور اہل خانہ نے ملزمان کو 2 کروڑ تاوان بھی دے دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کے قریب سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مغویوں کو بازیاب کراکے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

lahore

kidnapped

Punjab police

businessman

bilal hashmat