Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بغیر کسی پریشانی اور نقصان کے سنک کھولنے کا آسان طریقہ

بنا کسی رکاوٹ کے بلاک نالی کھولنے کے لیے پلمبر کی ضرورت نہیں
شائع 10 جولائ 2023 04:10pm
تصویر: گولڈ کاسٹ پلمبنگ کمپنی
تصویر: گولڈ کاسٹ پلمبنگ کمپنی

بغیر کسی پریشانی اور نقصان کے سنک کھولنے کا آسان طریقہ

خاتون خانہ کے لیے کچن کا سب سے اہم حصہ سنک ہوتا ہے جو اگر بند ہوجائے تو برتن دھونا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے مگر اب سنک کی بند نالی کھولنا انتہائی آسان ہے۔

بنا کسی رکاوٹ کے بلاک نالی کھولنے کے لیے پلمبر کی ضرورت نہیں بلکہ کچن میں موجود سرکہ اور بیکنگ سوڈا یہ کام آسان بنا سکتا ہے۔

بیکنگ سوڈا اور سرکہ بدبودار نالی کو صاف کرنے اور کھولنے کے لیے قدرتی حل کے طور پر کام کرتے ہیں۔

سرکہ اور بیکنگ سوڈا یہ مسئلہ منٹوں میں حل کردے گا لیکن پہلے آپ کچن کی نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈالیں، اس کے بعد ایک کپ بیکنگ سوڈا اور 1 کپ پانی میں 1 کپ سرکہ ملا کر یہ محلولل ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ انتظار کریں۔

اس کے بعد ایک بار پھر ابلتا ہوا پانی نالی میں ڈالیں۔

بیکنگ سوڈا اور سرکہ سے نالی کی بلاکیج کھولنے میں مدد دیتا ہے جس کے بعد ابلتا ہوا پانی نالی کی مکمل صفائی کردیتا ہے۔

lifestyle

sink

kitchen

kitchen hacks