Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بالٹی گھر رہ گئی، لینے جا رہا ہوں‘، شاہد خاقان عباسی

ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم کا عمران خان پرطنز
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 05:19pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سماعت کے بعد روانگی کیلئے گاڑی ڈرائیو کرنے والے شاہد خاقان عباسی سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ کہاں جارہے ہیں؟۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے شگفتہ اندازمیں جواب دیا، ’ یاربالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا رہا ہوں’۔

سابق وزیراعظم کا یہ جملہ درحقیقت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز تھا جو گزشتہ دنوں مختلف سماعتوں میں شدید حفاظتی حصار میں پیش ہوتے رہے، اس دوران وہ اپنے منہ کو بھی ڈھک کر عدالت میں جاتے تھے۔

واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس کا 26 جون کو محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے مطابق فیصلہ مکمل تحریرنہیں کیا جاسکا، اس کیلئے وقت درکارہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ 26 جون کو احتساب عدالت نے دائرہ اختیارسے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Shahid Khaqan Abbasi

imran khan

lng reference