Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف امریکی ڈیزائنر رالف لارین نے ملالہ کیلئے دلکش مشرقی لباس ڈیزائن کردیا

نوبل انعام یافتہ ملالہ نے نصف بہترعصر ملک کے ہمراہ تصاویرشیئرکیں
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 05:45pm
تصویر: ملالہ یوسفزائی/ ٹوئٹر
تصویر: ملالہ یوسفزائی/ ٹوئٹر

نوبل انعام یافتہ اورسماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ومبلڈن سے اپنی تازہ تصاویر شیئرکی ہیں جن میں انہیں معروف امریکی فیشن ڈیزائنر رالف لارین کے تیارہ کردہ خصوصی مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رالف کا ہوڈڈ ڈیزائن پہننا ایک چیز ہے اور یہ دوسری بات ہے کہ وہ آپ کے لیے خالصتاً روایتی لباس تیار کریں۔

ملالہ نے اپنے نصف بہتر عصر ملک کے ہمراہ ٹوئٹر پر دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے ومبلڈن کے تجربے کو غیر معمولی بنانے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ملالہ نے اپنے فوٹو شوٹ کیلئے برطانوی میگزین برٹش ووگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ومبلڈن ان چیزوں میں سے ایک ہے جو انہیں برطانیہ میں رہنے کے بارے میں سب سے زیادہ پسند ہیں اور اسے اس انداز میں دیکھنے کیلئے مدعو کیے جاناان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

سفید لانگ شرٹ میں ملبوس ملالہ کی بہترین اسٹائلنگ کو براؤن سن گلاسز، رالف لارین کافی کپ اور بیگ، چند سنہری بریسلیٹ اور کچھ انگوٹھیاں مکمل بنا رہی ہیں۔

رالف اور ملالہ کا پہلا تعاون رواں سال کے اوائل میں آسکر 2023 کے لیے ہوا تھا۔ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ملالہ نے رالف لارین کا ڈیزائن کردہ سلور گاؤن زیب تن کیا تھا۔

Malala Yousafzai