Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین جینز کیسے خریدیں؟ منفرد دکھنے کیلئے مختلف اقسام سے واقفیت ضروری

جینز خریدتے وقت کچھ باتوں کو مدنظررکھنا ضروری ہے۔
شائع 10 جولائ 2023 03:19pm
تصویر: نیویارک میگزین
تصویر: نیویارک میگزین

خواتین میں جینز پہننے کا رجحان ہمیشہ سے ہی پایا جاتا ہے خاص طور پر ملازمت پیشہ خواتین کو یہ پہناوا زیادہ آرام دہ لگتا ہے ۔ جینز سب سے زیادہ ورسٹائل ملبوسات میں سے ایک ہے جو عام دنوں میں مرد اور خواتین دونوں ہی پہنتے ہیں۔

آپ انہیں سادہ یا فیشن ایبل ٹی شرٹ ، ہوڈی ، بلاؤز ، یا کسی بھی ٹاپ کے ساتھ جوڑسکتے ہیں ۔ جوتے ، ہیلز، بینگلز کے ساتھ بھی اس پہناوے کا انداز بدلا جاسکتا ہے۔ لیکن جینز خریدتے وقت کچھ باتوں کو مدنظررکھنا ضروری ہے۔

جینز خریدنے کے لیے اس کی اقسام کو سمجھنا ضروری ہے ۔ ٹانگوں کی لمبائی پر مبنی جینز کی مختلف اقسام مارکیٹوں میں دستیاب ہیں لیکن خریدنے سے قبل کوالٹی اور الاسٹسٹی اور مٹیریل چیک کرنا ضروری ہے۔۔

جینز عام طور پر ٹخنوں سے نیچے یا کبھی کبھی تھوڑی اُچکی ہوئی بھی پہنی جاتی ہے۔ کیپری ، رولڈ، یا فولڈڈ جینز بھی مختلف ادوار میں فیشل کا حصہ بنتی رہی ہیں۔

تو جینز کی شاپنگ کرتے ہوئے اپنی شخصیت کی مناسبت سے ہی انتخاب کریں۔

اگر آپ کا قد لمبا ہے تو آپ پر بیل بوٹم ، بوٹ کٹ، لوز فٹ، بیگی فٹ جینزبھی سوٹ کرسکتی ہیں لیکن اگر آپ درمیانے قد کے ساتھ قدرے فربہ جسامت کی مالک ہیں تو جینزکی ان اقسام کے بجائے ریگولر فٹ ، اسٹریٹ کٹ اورجیگنگز کو ترجیح دیں۔

fashion

Jeans

women fashion